پانچویں محرم، 42 عزاداری جلوس بر آمد، 410 مجالس منعقد ہوئیں

Jul 02, 2025
الحرام، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 37 ہزار 500 سے زائد  افسران و اہلکاروں نے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے۔ محرم الحرام کے پانچویں روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 05 محرم الحرام کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں 37 ہزار 500 سے زائد افسران و اہلکار وں نے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے۔ محرم الحرام کے پانچویں روز صوبائی دارالحکومت میں 03 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے۔صوبہ بھر میں 547 عزاداری جلوس اور 3804 مجالس منعقد ہوئیں۔ لاہور میں 05 محرم کی مناسبت سے 42 عزاداری جلوس برآمد ہوئے اور 410 مجالس منعقد ہوئیں۔ صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات میں 19 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار وں نے معاونت فراہم کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر اور اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں۔سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جاری ہے۔ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ اور پیرو سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ 
(روز نامہ نوائےوقت)
********************