Jul 01, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کے ہمراہ ایس ایس پی فوادالدین ریاض قریشی کو ڈی آئی جی کے عہدہ پر پروموٹ ہونے پرسنٹرل پولیس آفس میں بیجز لگائے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی فواد الدین ریاض قریشی کو مبارکباددی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فواد الدین ریاض قریشی کو پروموشن کے بعد ڈی آئی جی ریسرچ، ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن سی پی او تعینات کیا گیا ہے۔
(روز نامہ ایکسپریس)
************************
