Jul 01, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس محرم الحرام کے تناظر میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنیوالوں کیخلاف ان ایکشن ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اَپ لوڈ کرنے کے جرم میں 9 مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنیوالے 10 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے۔ فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے پر 8 افراد کو گرفتارکیا گیا جبکہ واٹس ایپ کے ذریعے قابل اعتراض مواد وائرل کرنے پر بھی 02 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سرگودھا، ساہیوال، لودھراں سے 2، 2، بھکر، خانیوال، راجن پور اور لیہ سے ایک ایک قانون شکن کو گرفتار کیا گیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
********************