شہید سب انسپکٹر کے اہلخانہ کو 1کروڑ 75لاکھ مالیت کا گھر فراہم

Jul 01, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا ء کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری، جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایک اور پولیس آفیسر کی فیملی کو گھر دے دیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید سب انسپکٹر محمد شفیق کے اہلخانہ کو 01 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ شہید سب انسپکٹر محمد شفیق نے 2023ء میں دوران ڈیوٹی فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************