محرم الحرام کے چوتھے روز پنجاب پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات

Jul 01, 2025

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے چوتھے روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 04 محرم الحرام کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں 32 ہزار سے زائد افسران و اہلکار وں نے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے۔ محرم الحرام کے چوتھے روز صوبائی دارالحکومت میں 2800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے۔صوبہ بھر میں 262 عزاداری جلوس اور 3724 مجالس منعقد ہوئیں۔ لاہور میں 04 محرم کی مناسبت سے 17 عزاداری جلوس برآمد ہوئے اور 400 مجالس منعقد ہوئیں۔ صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات میں 17 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار وں نے معاونت فراہم کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(روز نامہ خبریں)

********************