Jun 30, 2025
لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 35 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہیڈ کانسٹیبل ناصر علی کو 10 لاکھ ،ڈرائیور کانسٹیبل محمد اصغر خان اور کانسٹیبل حفیظ الرحمن کو بیوی کیلئے فی کس5 لاکھ ،ریٹائرڈ سب انسپکٹر فیض احمد کو 3 لاکھ 50 ہزار ،کانسٹیبل محمد اکبر کو بیوی کیلئے 3 لاکھ ،اے ایس آئی محمد افضال کو بیوی کیلئے اور ہیڈ کانسٹیبل رفیع اللہ کو اڑھائی لاکھ روپے فی کس ،کانسٹیبل محمد امین اور مرحوم ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد جمیل کی بیوہ کو مجموعی طور پر3 لاکھ ،سب انسپکٹر امجد علی اور ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد طفیل کو مجموعی طور پر1 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے ۔ آئی جی نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔
(روز نامہ دنیا)
*******************