لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ،جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران 529 کومبنگ آپریشنز، 18 ہزار 850 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 46 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 25 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 2650 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 03 مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے۔ سنگین جرائم میں ملوث 306 اشتہاری، 106 عدالتی مفرور اور 133 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران 10 مجرم کیفر کردار کو پہنچے جبکہ 06 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************