Jun 28, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 28 لاکھ روپے جاری کردیئے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زخمی کانسٹیبل ناصر حسین کو میڈیکل اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے،زخمی کانسٹیبل عدنان حبیب کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے ، زخمی ریٹائرڈ انسپکٹر اعظم محمود اور زخمی کانسٹیبل فیاض احمد کو میڈیکل اخراجات کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے ، زخمی اے ایس آئی شمریز اسلم کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے جاری کئے گئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراءکی منظوری دی۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
