رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 52400 چھاپے ‘ 24 ہزار ملزم گرفتار

Jun 27, 2025

<p class="rtejustify" dir="rtl">لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات کے استعمال و غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف عالمی دن کے موقع کہا ہے کہ ''ڈرگ فری پنجاب'' کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم دہراتے ہیں۔ منشیات کی لعنت کے جڑ سے خاتمے اور نوجوان نسل کو جان لیوا خطرات سے بچانے کی تجدید عہد کا دن ہے۔ رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 52ہزار 400 سے زائد چھاپے مارے گئے۔ 24 ہزار ملزمان گرفتار کر کے 23 ہزار 800 سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔منشیات فروشوں سے 14325 کلوگرام سے زائد چرس، 1210 کلوگرام ہیروئن، 443 کلو گرام آئس،2034 کلو افیون اور 3 لاکھ 98 ہزار 500 لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ سپلائی چین، آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ڈیلرز اور سمگلرز کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور ہاٹ سپاٹ ایریاز کے گردونواح میں منشیات فروشی کا جڑ سے خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات کر رہے ہیں۔</p>

<p class="rtejustify" dir="rtl">(روز نامہ جنگ)</p>

<p class="rtecenter" dir="rtl">*******************</p>