پولیس ملازمین ، اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید ساڑھے 34لاکھ روپے سے زائد جاری

Jun 27, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ، جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 34 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اقبال کو جگر کے ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ ٹریفک وارڈن فرحان پرویز کو گردوں کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے ، کانسٹیبل ضیا اللہ کو میجر سرجری کیلئے 05 لاکھ روپے ،ہیڈ کانسٹیبل عرفان شاہد کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے ، سب انسپکٹر اورنگزیب کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری ، اے ایس آئی محمد احسان، ہیڈ کانسٹیبل قمرالدین اور کانسٹیبل دلدار سبحانی کو علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس ، ریٹائرڈ کانسٹیبل اصغر علی اور کانسٹیبل فرحت عباس کو علاج کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ روپے ، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراءکی منظوری دی۔ 

(روز نامہ پاکستان)

********************