Jun 26, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے محرم الحرام کو محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی کیلئے پہلے سے بہتر اور جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران 38 ہزار سے زائد مجالس اور9 ہزار 200 سے زائد عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔عشرہ محرم الحرام میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں2 لاکھ 32 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 28 ہزار سے زائد افسران و اہلکار محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************