پنجاب پولیس ‘ 12 ارب کے ترقیاتی بجٹ کا 99.5 فیصد 146 سکیموں پر خرچ

Jun 26, 2025

لاہور(نامہ نگار)نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت بجٹ اجلاس منعقد ہوا۔انہوںنے کہا کہ سال 2024/25ء کے دوران پنجاب پولیس ترقیاتی بجٹ کے استعمال کے حوالے سے تمام دیگر محکموں سے بہتر رہی۔پنجاب پولیس نے رواں مالی سال 12 ارب کے ترقیاتی بجٹ کا 99.5 فیصد 146 جاری سکیموں پر خرچ کیا۔ ترقیاتی سکیموں کے بجٹ کی بھرپور یوٹیلائزیشن پر تمام ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں پنجاب پولیس میں کئی نئے پراجیکٹس شروع کئے گئے۔پنجاب پولیس کو ملنے والے ترقیاتی بجٹ کو سکیموں کے حوالے سے 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا اورجاری ترقیاتی سکیموں کو فنڈز کے استعمال کی مناسبت سے 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا۔پنجاب حکومت کی بہترین ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس لی گئیں۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

********************