لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ صوبہ بھر میں عشرہ محرم الحرام میں 38 ہزار سے زائد مجالس منعقد اور 9 ہزار2سو سے زائد عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔2 لاکھ 32 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ لاہور میں 28 ہزار سے زائد افسران و اہلکار محرم الحرام کی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔مجالس سکیورٹی پر 53 ہزار اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 38 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار بھی معاونت فراہم کریں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے محرم الحرام کو پرامن، محفوظ بنانے کے عزم اور سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی حالیہ سٹریٹجک صورتحال کے پیش نظر محرم الحرام کی سکیورٹی زیادہ چیلنجنگ اور حساس ہے۔ملک دشمن عناصر دہشتگردی اور شرپسندی کے ذریعے ملکی سالمیت و امن کیلئے خطرات پیدا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔امن دشمن عناصر کی فرقہ واریت، مذہبی منافرت اور لا اینڈ آرڈر متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔محرم الحرام سے قبل سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تمام ٹربل اور فلیش پوائنٹس کو حل کریں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
