ایک ہی روز 26ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

Jun 23, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس پبلک سروس ڈیلیوری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل، جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 489 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 40 ہزار 593 سے زائد چالان اور 02 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 600 گاڑیوں کے چالان اور 91 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ 

(روز نامہ پاکستان)

********************