لاہور(نامہ نگار) رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 11 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔ ررواں سال 16 بچوں کی کو کلئیرامپلانٹ سرجریز کیلئے 2 کروڑ 65 لاکھ ‘قوت سماعت کے دیگر عارضوں کا شکار 13 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 9 لاکھ 95 ہزار ‘دماغی معذور 632 بچوں کو ماہانہ 10 ہزار اور مجموعی طور پر 5 کروڑ 62 لاکھ‘تھیلیسمیا سے متاثرہ 161 بچوں کو ماہانہ 15 ہزار جبکہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔مختلف سنگین بیماریوں کا شکار 60 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 92 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔کینسر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مرض میں مبتلا 12 بچوں کو 72 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔دل اور گردوں کی میجر سرجریز کیلئے 9 بچوں کو 14 لاکھ 95 ہزار روپے دئیے گئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************