رحیم یار خان، پولیس کا کچہ کے علاقہ میں آپریشن، ایک مغوی بازیاب

Jun 21, 2025

لاہور/ رحیم یارخان (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچے کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے اغواء ہونیوالے ایک مغوی کو بحفاظت بازیاب کر والیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز مغوی عامرچنہ سمیت شوگر ملز کے دو ملازمین کو تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے ڈاکوؤں نے اغواء  کیا تھا۔مغویوں کی بازیابی کے لیے رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مغوی کو بحفاظت بازیاب کروالیاگیا۔ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے کہا کہ دوسرے مغوی کی بازیابی اور مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

********************