کومبنگ آپریشنز، 18498 مشتبہ افراد کی چیکنگ‘ 100 گرفتار

Jun 21, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)محرم الحرام کی آمدکے پیش نظر پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنزجاری ہیں جس کے تسلسل میں ؎24 گھنٹوں کے دوران 451 کومبنگ آپریشنز، 18 ہزار 498 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 100 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 28 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے، 2466 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 04 مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا سنگین جرائم میں ملوث 485 اشتہاری، 198 عدالتی مفرور اور 112 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے  ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں  جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاڑروائیوں کے دوران 6 مجرم کیفر کردار کو پہنچے،  6 زخمی اور  کو8 گرفتار کیاگیا۔ 

(روز نامہ پاکستان)

**********************