جلوس ‘مجالس کی مانیٹرنگ ‘ صوبہ بھر میں کنٹرول رومز قائم کرنے کا فیصلہ

Jun 20, 2025

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر پولیس کی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔اے آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پولیس افسران و اہلکار جلوس اور مجالس کو پرامن بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔جلوس و مجالس کے دوران غیر مجاز ڈرون کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔علما کرام، امن کمیٹیوں، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کیساتھ مکمل کوارڈینیشن رکھیں۔طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس و مجالس کی اجازت نہ دی جائے۔لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ملک دشمن و جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے دیگر ایجنسیز کیساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔مساجد اور امام بارگاہوں کے ساتھ اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو بھی سخت کیا جائے۔محرم الحرام کے دوران جلوس و مجالس کی مانیٹرنگ کیلئے صوبہ بھر میں کنٹرول رومز قائم کئے جائیں۔تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومزکو سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم کیساتھ منسلک کیا جائے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

********************