پولیس کا کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن‘ لٹھانی گینگ کے متعدد ڈاکو زخمی

Jun 20, 2025

لاہور (نامہ نگار)پنجاب پولیس رحیم یار خان کے کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جار ی ہیں۔ رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے جزیرہ نما چکر بوٹ کے نزدیک لٹھانی گینگ پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ پولیس آپریشن کے دوران دل مراد لٹھانی، مودی لٹھانی اور فاروق لٹھانی سمیت متعدد ڈاکو زخمی ہو گئے۔رحیم یار خان پولیس نے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا اور کمین گاہیں نذر آتش کر دیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے کہا کہ پولیس کے جدید ہتھیاروں کے حملوں کی زد میں آکر لٹھانی گینگ کے متعدد ڈاکو زخمی ہوئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

********************