پنجاب پولیس کا رحیم یار خان کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن،

پنجاب پولیس کا رحیم یار خان کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن،
رحیم یار خان پولیس کا کچہ کے جزیرہ نما چکر بوٹ کے نزدیک لٹھانی گینگ پر انٹیلی جنس بیسڈ ایکشن،
 پولیس آپریشن کے دوران دل مراد لٹھانی، مودی لٹھانی، فاروق لٹھانی سمیت متعدد ڈاکو زخمی، ترجمان پنجاب پولیس

 پنجاب پولیس رحیم یار خان کے کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جار ی ہیں جس کے تسلسل میں رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے جزیرہ نما چکر بوٹ کے نزدیک لٹھانی گینگ پر انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس آپریشن کے دوران دل مراد لٹھانی، مودی لٹھانی اور فاروق لٹھانی سمیت متعدد ڈاکو زخمی ہو گئے۔ رحیم یار خان پولیس نے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا اور کمین گاہیں نذر آتش کر دی۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ پولیس کے جدید ہتھیاروں کے حملوں کی زد میں آکر لٹھانی گینگ کے متعدد ڈاکو زخمی ہوئے۔ڈی پی او رحیم یار خان نے مزید کہا کہ پولیس کچہ میں کریمینلز کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے اور ڈاکوں کے خاتمے کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہیں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر654)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, June 19, 2025