Jun 19, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ڈرگ فری پنجاب مہم کی روشنی میں صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 231 چھاپے، 128 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ اس دوران68 کلو گرام چرس، 05 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ اسی طرح 05 کلوگرام آئس، 1486 لیٹر شراب برآمد بھی منشیات فروشوں کے قبضے سے برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔
(روز نامہ پاکستان)
********************
