رواں سال 16 لاکھ سے زائد شہری خدمت مراکز سے مستفید

Jun 19, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا رواں سال اب تک 16 لاکھ 42 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں ، 7 لاکھ 34 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 04 لاکھ 5 ہزار سے زائد نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا جبکہ 81 ہزار 284 شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ کمزور طبقات کیلئے اقدامات کے تحت 64 ہزار 537 افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ 20 ہزار شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی ،41 ہزار 782 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 2390 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی، 83 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں، 28 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔ 19 ہزار سے زائد شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن کروائی جبکہ 1573 نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ، شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************