ڈرگ فری پنجاب: صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری

ڈرگ فری پنجاب: صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری
24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 231 چھاپے، 128 منشیات فروش گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
 
ڈرگ فری پنجاب مہم کی روشنی میں صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 231 چھاپے، 128 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں سے 68 کلو گرام چرس، 05 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ اسی طرح 05 کلوگرام آئس، 1486 لیٹر شراب برآمد بھی منشیات فروشوں کے قبضے سے برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر652)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, June 18, 2025