Jun 18, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 65 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے۔ اے کیٹگری کے 22948، بی کیٹگری کے 42 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ اسی طرح صوبہ بھر سے 26 ہزار 917 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے جن میں اے کیٹگری کے 6005، بی کیٹگری کے 20 ہزار 912 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے 13 ہزار 848 عادی مجرم بھی گرفتار کیے جن میں اے کیٹگری کے 5377 جبکہ بی کیٹگری کے 8471 عادی مجرم شامل ہیں۔ لاہور میں 13733 اشتہاری مجرمان، 10689 عدالتی مفرور، 5345 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
