Jun 18, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کےخلاف سرگرم عمل ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 15 گینگز کے 32 کارندے گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 126 ہتھیار، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 29 موٹر سائیکلز، 31 موبائل فونز، 02 تولے سونا 20 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 02 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 09 زخمی، 07 گرفتار ہوئے۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
