ڈی جی خان پولیس کا خوارج کیخلاف آپریشن‘ کئی زخمی

Jun 18, 2025

لاہور (نامہ نگار) پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے۔ سی ٹی ڈی اور رینجرز کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ ڈیرہ غازی خان پولیس پنجاب خیبر پی کے کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر تو دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی راکٹ لانچرز اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔ پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی موثر جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔ متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************