Jun 16, 2025
لاہور(نامہ نگار)پولیس نے اتوار کے روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز کے دوران ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی فرائض ادا کئے۔حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے گئے تھے۔ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد پٹرولنگ کرتی رہیں۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کینٹ ڈویژن کے حساس گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ایس پی کینٹ نے گرجا گھروں کی سکیورٹی کو چیک کیا اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔وہ جوانوں کے ہمراہ فیلڈ میں موجودرہے اور کہا کہ گرجا گھروں کی انتظامیہ کی مشاورت سے بھرپور حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************