آئی جی سے سنگین امراض کے شکار ہونہار نوجوان کی ملاقات

Jun 16, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پیدائشی طور پر سنگین امراض کا شکار باہمت اور ہونہار نوجوان نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ نور الدین نے اپنے والد ظہیر بابر اور بھائی شان الہی کے ہمراہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ پیدائشی طور پر سنگین امراض (انچوڑ پلیجا، تھوریکو لمبر اسکولیوسس، دمہ) میں مبتلا 19 سالہ نور الدین کی جسمانی نشوونما ممکن نہیں۔ نور الدین نے پنجاب پولیس کی شاندار کمیونٹی سروسز سے متاثر ہو کر آئی جی پنجاب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ نور الدین نے آئی جی پنجاب کو اردو اور انگریزی زبانوں میں اپنی تصانیف پیش کیں۔آئی جی پنجاب نے انتہائی غیر معمولی امراض اور جسمانی معذوری کے باوجود بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر نور الدین کی صلاحیتوں کو سراہا۔ آئی جی پنجاب نے نور الدین کو پولیس تحفظ مراکز کے ذریعے اپنے جیسے باصلاحیت نوجوانوں کی کمیونٹی تشکیل دینے اور گرومنگ کی ہدایت کی۔  

(روز نامہ پاکستان)

********************