منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 231 چھاپے‘ 136 گرفتار

Jun 15, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 231 چھاپے مارے گئے اور 136 منشیات فروش گرفتار کئے گئے ہیں۔ منشیات فروشوں سے 73 کلو گرام چرس،3 کلو گرام آئس، 1485 لیٹر شراب اور 4 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھیں۔سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

********************