لاہور(نامہ نگار) رائٹ مینجمنٹ پولیس کے 3 ہزار اہلکاروں پر مشتمل پہلے بیج کی تربیت پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد میں تیزی سے مکمل کی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس اسد سرفراز خان نے پولیس ٹریننگ سکول فاروق آبادکا دورہ کیا اور فورس کی ٹریننگ و دیگر امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد تنویر احمد نے ڈی آئی جی آر ایم پی کو ٹریننگ بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس میں مجموعی طور پر 5 ہزار اہلکار شامل ہونگے جس میں سے3 ہزار کو پہلے بیج میں تربیت دی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آر ایم پی اسد سرفراز نے شدید گرمی میں سخت ٹریننگ کرنے والے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔ دور حاضر کے لا اینڈ آرڈر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے فورس کی جدید خطوط پر تربیت یقینی بنا رہے ہیں۔8 ہفتوں پر مشتمل کورس میں فورس کی فٹنس اور کارکردگی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کیلئے سپیشل ڈرلز ڈیزائن کی گئی ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
