پنجاب پولیس رحیم یارکی بڑی کامیابی، کچہ ایریا کے دو خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،
حکومت پنجاب نے ڈاکو شبیر لٹھانی کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، ترجمان پنجاب پولیس
ہتھیار ڈالنے والوں میں ڈاکو شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی شامل، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس رحیم یارخان کی کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کچہ ایریا کے دو خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔یاد رہے حکومت پنجاب نے ڈاکو شبیر لٹھانی کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ہتھیار ڈالنے والوں میں ڈاکو شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکو رستم لٹھانی سنگین وارداتوں کے 41 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں نے کہا کہ ڈاکو شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی کچہ ایریا میں اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او رحیم یار خان کی موثر حکمت عملی اور پولیس ٹیموں کی کارکردگی پر شاباش دی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر633)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
