شہدا اور دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کے بچوں کیلئے ویلفئیر اقدامات

Jun 13, 2025

۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے فورس کے شہدا اور دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کے بچوں کیلئے ویلفیئر اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی میں بی ایس آنرز میں داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات فری سکالر شپ حاصل کر سکیں گے۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے انڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ سے بچوں کو 100 فیصد سکالر شپ دی جائے گی۔بی ایس آنرز میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات سکالر شپ سے مستفید ہوسکیں گے۔انٹری ٹیسٹ میں کامیاب اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلبا و طالبات سکالر شپ کے اہل ہونگے۔طلبا و طالبات کو ہر سمسٹر کے بعد تجدید کیلئے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔اوپن میرٹ لسٹ میں نام آنے کے بعد طلبا و طالبات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ میں درخواستیں جمع کروائیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس شہدا اور دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم یقینی بنانے کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے احسن اقدام پر انتہائی مشکور ہیں۔

(روز نامہ خبریں)

********************