Jun 13, 2025
لاہور(کرائم رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے افسر وں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اولین ترجیح ہے ۔گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی میں بی ایس آنرز میں داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات فری سکالر شپ حاصل کر سکیں گے۔ مزید برآں ترقی سے محروم رہ جانے والے انسپکٹرز نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری بھی موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ مختلف عہدوں پر ترقی کے امیدوار اپنی اے سی آرز، دیگر ریکارڈ مکمل رکھیں اور دیانتداری سے ملک و قوم کی خدمت کریں۔
(روز نامہ جنگ)
*********************
