لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 سائلین کے مسائل کی داد رسی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصول ہونے والی 59 ہزار سے زائد شکایات کو حل کر لیا گیا۔مقدمات کے اندراج کی 25 ہزار سے زائد اور سست تفتیش کی 17 ہزار سے زائد شکایات حل کی گئیں۔پولیس سروسز سے متعلق 3 ہزار سے زائد اور محکمانہ معاملات و دیگر سے متعلق 500 سے زائد شکایات حل کی گئیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سائلین پولیس اہلکاروں خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بلاجھجھک رابطہ کریں۔ موصول شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جاتا ہے۔1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی زیادہ موثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ مزید فعال کی گئی ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
********************
