پندرہ (15)لاکھ سے زائد افراد کا پولیس خدمت مراکز سے استفادہ

Jun 11, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال اب تک 15 لاکھ 59 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ  7 لاکھ 02 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 03 لاکھ 82 ہزار سے زائد شہریوں نے  پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے  1 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا 75 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ حاصل کئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 60 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا 19 ہزار شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی 39 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 2239 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی 77 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں اور 21 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں 17 ہزار سے زائد شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن کروائی۔1505 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************