لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران 37 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 54 لاکھ 45 ہزار سے زائد چالان اور 3 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح دھواں چھوڑنے والی 02 لاکھ 28 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 19 ہزار سے زائد کو تھانوں میں بند کیا گیاجبکہ دھواں چھوڑنے والے 176 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کیے گئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں شہریوں کو ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
