لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج کیلئے پر عزم ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ دو سال کے دوران مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 30 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی کوکلئیرامپلانٹ سرجریز کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔ دماغی معذور سیریبل پالسی 654 بچوں کو ماہانہ 10 ہزار، مجموعی طور پر 12 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔ تھیلیسمیا سے متاثرہ 161 بچوں کو ماہانہ 15 ہزار، مجموعی طور پر طبی اخراجات کیلئے 5 کروڑ 27 لاکھ 85 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ قوت سماعت کے دیگر عارضوں کا شکار 162 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 1 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ مختلف سنگین بیماریوں کا شکار 181 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 3 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔ زیر تعلیم 58 سپیشل بچوں کو 1 کروڑ روپے سے زائد کے وظائف دئیے گئے۔ پولیس ملازمین کے جسمانی معذور 131 بچوں کو وہیل چیئرز بھی فراہم کی گئیں۔
(روز نامہ پاکستان)
********************