Jun 10, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)عید الاضحٰی کے ایام میں پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، جس کے تسلسل میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 223 چھاپے مارے گئے اور 110 منشیات فروش گرفتار کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں سے 23 کلو گرام چرس، 04 کلو گرام آئس، 2 ہزار 950 لیٹر شراب اور 1 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
*******************
