Jun 10, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران صوبہ بھر میں امن کے قیام اور شہریوں کے تحفظ میں مصروف عمل رہی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عیدالاضحٰی کے روزلاہور اور مختلف اضلاع سے چوری ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب 8 گینگز کے 17 کارندے گرفتارکیے گئے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جس میں 13 موٹر سائیکلز، موبائل فونز، مویشی، 10 لاکھ روپے نقدی، بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران بجلی چوری میں ملوث 12 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************