کومبنگ آپریشنز، 7392 مشتبہ افراد کی چیکنگ‘ 18 زیر حراست

Jun 10, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)عید الاضحٰی سکیورٹی کے پیش نظر صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران 248 کومبنگ آپریشنز، 7 ہزار 392 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور18 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 27 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے، 2261 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 01 مشتبہ شخص گرفتار کیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 71 اشتہاری، 12 عدالتی مفرور اور 2 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں  جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران ایک مجرم کیفر کردار کو پہنچا۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************