سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز، 61 مشکوک افراد زیر حراست

Jun 07, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز میں تیزی جاری ہیں جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران 361 کومبنگ آپریشنز، 13 ہزار 558 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 61 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 39 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے، 4456 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 149 اشتہاری، 68 عدالتی مفرور اور 26 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 01 مجرم کیفر کردار کو پہنچا، 03 زخمی اور 02 گرفتار کئے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************