پنجاب: پانچ ایس پیز‘ 132 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

Jun 07, 2025

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے5 ایس پیز اور  132 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس پی آرگنائزڈ کرائم نارتھ لاہور محمد فرقان بلال کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی ٹیکنیکل پنجاب لاہور، ایس پی ٹریننگ ٹوپولیس کالج سہالہ عمران رزاق کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن سی سی ڈی پنجاب لاہور، ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی  فاروق احمد انور کو ایس پی ٹریننگ ٹو پولیس کالج سہالہ، تقرری کے منتطر جاوید حسن بھٹی کو ایس پی سپیشل برانچ گوجرانوالہ ریجن،ایس پی انوسٹی گیشن سپیشل برانچ گوجرانوالہ فاروق احمد بھٹہ کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی پانے والے 35 افسران اور حال ہی میں ترقی پانے والے افسران سمیت 97 ڈی ایس پیز کے تقرر تبادلوں کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں.

(روز نامہ نوائےوقت)

********************