پنجاب پولیس کے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

Jun 05, 2025

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے فورس اور انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران پولیس فورس کی ویلفیئر پر 1 ارب 3 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 29 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 31 کروڑ 76 لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے۔ علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 14 کروڑ 74 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔گذارا الاؤنس کی مد میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 11 کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد  فنڈز دئیے گئے۔ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 12 کروڑ 42 لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 02 کروڑ 85 لاکھ روپے دئیے گئے۔ پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 77 لاکھ 19 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔ 

(روز نامہ جہان پاکستان)

**********************