ڈی ایس پی رینک پر ترقی پانیوالے افسران کو رینک لگانے کی تقریب

Jun 05, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونیوالے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے سینئر افسران کے ہمراہ پروموٹ ہونیوالے 35 افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔ ڈی ایس پیز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب اور سینئر افسران نے ترقی پانیوالے افسران اور انکے اہلخانہ کو مبارکباد دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا ڈی ایس پیز کا آپریشنل و انویسٹی گیشن پولیسنگ میں سپروائزری رول اور فیڈ بیک انتہائی اہم ہے، سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، دہشت گردی اور مذہبی منافرت پر قابو پانا پولیس کو درپیش اہم ترین چیلنجز ہیں۔ پنجاب پولیس سرحدی چیک پوسٹوں پر خوارجی دہشت گردوں، کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چودھری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2 کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک اور اے آئی جی فنانس ندا عمر چٹھہ نے تقریب میں شرکت کی۔

(روز نامہ پاکستان)

********************