رواں سال 30 ہزار 851 بجلی چور گرفتار‘ 28126 مقدمات کے چالان مکمل

Jun 04, 2025

لاہور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف 45928 مقدمات درج کر کے 30 ہزار 851 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بجلی چوری کے 28126 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے۔ 1977 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری کے مقدمات میں بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف ترجیحی کاروائیاں کی جائیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************