Jun 03, 2025
لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ پولیس سٹیشن اسسٹنٹ زینب شعیب کی تبادلے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل محمد قاصد کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔پولیس سٹیشن اسسٹنٹ شائستہ عزیز کی تبادلے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
