لاہور( کرائم رپورٹر،کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک مینجمنٹ کے لئے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے دیئے گئے اہداف میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شکست خوردہ دشمن عید الاضحٰی پر امن سبوتاژ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، پولیس ہائی الرٹ رہے ،انہوں نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی بھی بڑھانے کا حکم دیا۔عید الاضحٰی پر کالعدم اور غیررجسٹرڈ شدہ تنظیموں کو قربانی کی کھالیں، چندہ ہرگز اکٹھا نہ کرنے دیں ۔ پرانی دشمنیوں کے کیسز میں فریقین سے شورٹی بانڈز لیں ۔ مزید برآں آئی جی نے د کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں کا مورال بلند ہے اور دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمیں کمزور نہیں کر سکتے۔ پنجاب پولیس نے ڈیڑھ سال کے دوران خوارجی دہشتگردوں کے 31 حملے ناکام بنائے۔
(روز نامہ جنگ)
***********************
