رحیم یار خان: پولیس کا کچے میں آپریشن، ڈرون، جدید ہتھیار استعمال‘ 2 مغوی سکھر سے بازیاب

Jun 01, 2025

لاہور + سکھر (نامہ نگار + این این آئی) پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ ایریا میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ جزیرہ نما کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے۔ پولیس کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ڈاکوؤں کی کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔ دریں اثناء پولیس نے سکھر میں کچے کے علاقے سدوجا میں آپریشن کر کے 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ دونوں کو 27 مئی کی شب اغواء کیا گیا تھا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************