لاہور(نامہ نگار)پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں ٹریفک اسسٹنٹ،ریکروٹ کانسٹیبلان اور پی ایچ پی کانسٹیبل کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سہالہ اشفاق احمد خان نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ عبد الرؤف بابر،کورس کمانڈر ایس پی شعیب عقیل،ایس پی عمران رزاق،ریکروٹس کے والدین اور عزیز و اقارب نے تقریب میں شرکت کی۔ 995 ٹریفک اسسٹنس اور101 پی ایچ پی ریکروٹس نے کورس کے دوران بنیادی ٹریننگ حاصل کی۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سہالہ راولپنڈی اشفاق احمد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کہا کہ پولیس کالج سہالہ کی انتظامیہ کورس کی تکمیل پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ ریکروٹس کی جدید خطوط پر اعلی ٹریننگ، سکلز اینڈ پروفیشنل گرومنگ یقینی بنائی گئی۔تربیت حاصل کرنے والے افسران فیلڈ میں جا کر پیشہ ورانہ امور خدمت خلق کے جذبے سے سر انجام دیں۔جرائم کی روک تھام، ٹریفک کی بہتری اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔پولیس کالج سہالہ سے اب تک ایک لاکھ سے زائد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین و افسران تربیت حاصل کر چکے ہیں۔کانسٹیبلز اور ٹریفک افسران کے فیلڈ ورک کو سامنے رکھتے ہوئے ٹریننگ ماڈیولز تیار کئے گئے۔تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹس اور ٹریفک اسسٹنٹس میں اعزازی شمشیر اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
