Jun 01, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس ملک کی اندرونی سرحدوں کی حفاظت اور دہشگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے پر عزم ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران خوارجی دہشتگردوں کے 31 حملے ناکام بنائے۔ ڈی جی خان میں 22، میانوالی میں 09 خوارجی حملے ناکام بنائے گئے۔ پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں 43 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا خوارجیوں کے خلاف کاروائی کے دوران 15 پولیس افسران و اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************